• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام کمال خان آج وزیر اعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھائیں گے

نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آج وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے، نو منتخب گورنر بلوچستان ان سے حلف لیں گے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی حلف برداری آج شام 5 بجے ہوگی، جام کمال خان کی حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس کوئٹہ میں ہوگی۔

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نومنتخب وزیراعلیٰ جام کمال خان سےحلف لیں گے، تقریب میں پارلیمینٹرینز، سیاسی و دیگر شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ہیں اور عام انتخابات میں ان کی جماعت صوبے میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر کے سامنے آئی ہے۔

جام کمال کےوالد جام محمد یوسف اور دادا جام غلام قادر بھی وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں ۔

تازہ ترین