• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینکڑوں منچلے باتھ ٹب سجا کر جھیل میں اتر آئے


بیلجیئم میں باتھ ٹب کی انوکھی سالانہ انٹرنیشنل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں منچلوں نے شرکت کی۔

مقامی پارک کی جھیل میں ہر سال منعقد ہونے والی اس دلچسپ ریس میں سینکڑوں افراد نے ٹیموں کی صورت میں زوروشور سے حصہ لیا اور خصوصی طو ر پر گھر میں اس مقا بلے کے لیے باتھ ٹب سجائے۔

پانی میں مو ٹر اور مشین کے استعما ل کے بغیر چپو کی مددسے چلائے جانے والے باتھ ٹب بمشکل ہی تھوڑا سافاصلہ طے کر پا ئے لیکن جس ٹیم کاباتھ ٹب پا نی میں بغیر بھیگے مقررہ فاصلہ طے کر نے میں کامیاب رہا اسے ریس کافاتح قرار دیا گیا۔

اس سالانہ مقابلے کے موقع پر ہزاروں افراد بھی جھیل کنارے موجود تھے۔

تازہ ترین