• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِپنجاب کےلئےمسلم لیگ ن کےامیدوار حمزہ شہبازنےتیسری جمہوری حکومت آنے کو خوش آئند قراردیااورکہاکہ جمہوریت کی گاڑی چلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے چناؤسےپہلے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوارحمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں جمہوریت ہی کامیابی کی منزل ہے، جمہوریت کے لیے جیلیں کاٹیں،جلا وطنیاں دیکھیں،ثبوت ہیں کہ 90 فیصد فارم 45 پر دستخط نہیں ہوئے، انتخابی اعتراضات پر پارلیمانی کمیشن بناکر30دن میں تحقیقات کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کےچناؤ سےپہلے دیگرسیاسی رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی میں گفتگو کی۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور نومنتخب ایم پی اےرانامشہودکاکہناتھاکہ نوازشریف کو مودی کا یار کہنےوالوں نے کل سدھو کو فخر سے پیش کیا،نئی کابینہ میں صرف اسد عمراور شیریں مزاری پی ٹی آئی کے ہیں، باقی سب لوٹے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کاکہناتھاکہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں،وزیر اعلیٰ کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے نہیں، بلکہ ایوان کی تقسیم سے ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنماعبدالعلیم خان کاکہناتھاکہ وہ عمران خان کے نہیں،بلکہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد نےکہاکہ پہلی بار جنوبی پنجاب کا عام آدمی وزیر اعلیٰ بنایا جارہا ہے،عمران خان نے جسے نامزد کیا ،وہ سب اس کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین