• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر آب ایک سانس میں 6ریوبک کیوب حل کرنے کا ریکارڈ


یوں تو ریوبک کیوب حل کرنا ہی کسی مشکل امتحان سے کم نہیں لیکن یہ کام ایک ہی سانس میں سرانجام دینایقیناًانسانی ذہن کو دنگ کر دینے کے لیےکافی ہے۔

جارجیا کے ایک 18سالہ نوجوان طالب علم نے ایسا ہی حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا ہے۔

Vako Marchelashvili نامی طالب علم نے تبلیسی کے پارک میں پانی سے بھرے ایک ٹینک میں بیٹھ کر ایک ہی سانس میں 6ریوبک کیوبس حل کردیے۔

محض 44سیکنڈ کے اس حیرت انگیز کارنامے پر وہاں موجود تمام شرکاء نے اسے دل کھول کر داد دی جبکہ اسکا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کی درخواست دے دی گئی ہے۔