• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آبی حیات کی بقاء کیلئے ساحل کی صفائی ضروری ہے‘


کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل آصف خالق کا کہنا ہے کہ آبی حیات کی بقاء کے لئے سمندر اور ساحل سمندر کو صاف رکھنا ناگزیر ہے۔

پاکستان نیوی نے سی ویو پر ساحل کی صفائی کی مہم کا اہتمام کیا جس میں پاکستان نیوی کے افسران، جوانوں اور بحریہ کالجز کے طلباءو طالبات نے شرکت کی ۔

مہم میں نیشن بلڈنگ انیشی ایٹو کے زیرِ انتظام مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

شرکاءنے سی ویو کے ساحل سے فاضل مواد خاص طور پر پلاسٹک کی اشیاء، بوتلیں ، شاپر وغیرہ اُٹھائے۔ اس مہم میں کھیل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے شرکت کرکے شرکاءکی حوصلہ افزائی بھی کی۔

تقریب میں کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل آصف خالق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ آلودگی کے منفی اثرات کی وجہ سے آبی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں ہمیں چاہیےکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیےساحلِ سمندر کو بھی ہر طرح کی آلودگی بالخصوص پلاسٹک کی اشیاءسے محفوظ رکھیں اور زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل آصف خالق نے خصوصی طور پر ساحلِ سمندر کی صفائی کی مہم میں شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل آصف خالق نے نشان پاکستان پارک میں پودا بھی لگایا۔

تازہ ترین