• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیون اسپیسی کی فلم بلینیئر بوائے کلب نے پہلے دن 126 ڈالر کمائے

لاس اینجلس ( نیوز ڈیسک) دی ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق ناپسندیدہ ہولی وڈ اداکار کیون اسپیسی کی نئی فلم بلینئر بوائے کلب نے پہلے دن صرف 126 ڈالر کی کمائی کی۔ جیمس کوکس کی ہدایات میں بننے والی فلم بلینیئر بوائے کلب کی کاسٹ میں انسیل الگروٹ،ٹیرون ایگرٹن،کیون اسپیسی،ایما رابرٹ اور جیریمی ارون شامل ہیں۔کیون اسپیسی کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد فلم کی قسمت شکوک و شبہات کی زد میں ہے۔یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ فلم کومطالبے پر جاری کیا جائے گا اور اسے محدود تھیٹرز پر جاری کیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اداکار انتھونی راپ نے الزام لگایا تھا کہ کیون اسپیسی نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا جب وہ 14 برس کے تھے جبکہ کیون اس وقت 26 سال کے تھے۔جس کے بعد مزید افراد نے کیون پر الزمات عائد کئے، نیٹ فلیکس نے کیون کو ان کے سیاسی ٹی وی شو ہاؤس آف کارڈز سے علیحدہ کردیا تھا۔اداکار کو رڈلے اسکاٹ کی ڈرامہ فلم آل دی منی ان دا ورلڈ سے بھی نکال دیا گیا اور ان کی جگہ کرسٹوفر پلمر کو کاسٹ کرلیا گیا۔فلم کے تقسیم کار نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایک شخص کے ناپسندیدہ رویہ،جو اس وقت کسی کے علم میں نہیں تھا جب ڈھائی سال بنی تھی اور ایک ایسا شخص جس نے فلم میں ایک چھوٹا سا سپورٹنگ کردار ادا کیا ہے،کی وجہ فلم کی ریلیز خراب نہیں ہوگی۔ ہمیں امید ہے کہ شائقین فلم ایک شخص کے ماضی کے حوالے سے قابل مذمت الزامات کی وجہ سے اپنا ذہن بنایا ہوگا لیکن وہ پوری کاسٹ اور عملے کو اس کی قیمت نہیں چکانا پڑے گی۔

تازہ ترین