• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی پر فلمسازوں کی ڈیجیٹل سینما گھروں میں فلموں کی نمائش کیلئے کوششیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی بڑے بجٹ اور میگا اسٹارز کی حامل فلموں کی نمائش کے سلسلہ میں فلمسازوں نے مرکزی ڈیجیٹل سینما گھروں کی بکنگ کے حصول کی کاوشیں تیز تر کر دی ہیں ۔ تین نئی عید ریلیز فلموں میں لوڈ ویڈنگ ، جوانی پھر نہیں آنی 2 اور فلم پرواز ہے جنوں اس مقابلے میں شریک ہیں ، تفصیلات کے مطابق ان پروڈیوسرز کی کوشش ہے کہ ان کی فلموں کو ہر سینما میں زیادہ شوز ملیں، جبکہ دوسری طرف ان فلموں میں اہم کردار کرنے والے اسٹارز ہمایوں سعید، فہد مصطفے، ماوراحسین ، کبری خان ، حمزہ علی عباسی ، رضامیر، احمد علی بٹ، اور مہوش حیات سبھی اپنی ان فلموں کی کراچی ، لاہور ، اسلام آباد اور لندن میں بھی غیر معمولی پرموشن میں سرگرم ہیں ۔

تازہ ترین