• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”بجرنگی بھائی جان‘‘چین کے بعد ترکی میں بھی ریلیز

انقرہ (ایجنسیاں)سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان ‘ کو چین میں کامیابی کے بعد ترکی میں بھی ریلیز کردیا گیا۔دبنگ خان نے بھی اپنی فلم ’بجرنگی بھائی جان ‘ کو چین میں ریلیز کیا تھا جس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے بھارت سے زیادہ بزنس کیا اور گزشتہ ہفتے ہی انہوں نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’سلطان‘ کو بھی چین میں ریلیز کیا تھا اور اب انہوں نے ایک اور انڈسٹری کا رخ کرلیا ہے۔سلمان خان نے ’بجرنگی بھائی جان ‘ کی چین میں کامیابی کے بعد ترکی میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور ترکی میں بھی ان کی فلم کو بے حد پسند کیا گیا۔

تازہ ترین