• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت کے خلاف رقم کی عدم ادائیگی پر بروکر کی شکایت درج

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کوئین کنگنا رناوت جوجلد ہی آنے والی تاریخی فلم ‘منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی’ میں ایکشن دکھاتی نظر آئیں گی ان پر ایجنٹ کے پیسے ہڑپ کرنے کا الزام عائد کردیا گیا۔نہ صرف اداکارہ پر ایجنٹ کے پیسے کھانے کا الزام عائد کیا گیا ہے بلکہ ان کے خلاف ممبئی کے پولیس تھانے میں شکایت بھی درج کروادی گئی۔اطلاعات ہیں کہ اداکارہ نے ایک سال قبل ممبئی کے پوش علاقے میں خریدے گئے شاندار گھر کا سودا طے کرانے والے بروکر کے پیسے ہڑپ کرلیے۔ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ کے خلاف ممبئی کے ریئل اسٹیٹ بروکر پرکاش روہڑا نے کھر پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی ہے کہ کنگنا رناوتان کے پیسے ہڑپ کر گئیں۔جائداد کی خرید و فروخت کے ایجنٹ کی جانب سے درج کرائی گئی تحریری شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے انہیں طے شدہ مکمل رقم نہیں دی۔دوسری جانب اداکارہ نے خود پر ایجنٹ کے پیسے ہڑپ کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایجنٹ کو ان کا مکمل حصہ یعنی سودے کی ایک فیصد رقم جو بھارتی 20 لاکھ روپے بنتے ہیں ادا کردی تھی۔اداکارہ کے مطابق ان کے اور ایجنٹ کے درمیان ایک فیصد ادائیگی کی بات ہوئی تھی، تاہم اب بروکر مزید ایک فیصد رقم کا مطالبہ کر رہا ہے جو غیر قانونی ہے۔اداکارہ نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ان کے پاس گھر خریدنے کے دستاویزات موجود ہیں اور ان کی مالی معاملاتدیکھنے والی ٹیم نے خریداری کی مکمل رقم بینک کے ذریعے ادا کی تھی، جس کے دستاویزات اور ریکارڈ ان کے پاس موجود ہے۔ساتھ ہی اداکارہ کی بہن رنگولی رناوتکا کہنا تھا کہ ان کے خلاف ایجنٹ کے پیسے ہڑپ کرنے کی شکایت ان کے ساتھ ناانصافی ہے اور انہوں نے بھی پولیس میں بروکر کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اداکارہ کی جانب سے کوئی بھی درخواست موصول نہیں ہوئی، البتہ ان کے خلاف پیسے ہڑپ کرنے کی شکایت درج کردی گئی ہے۔کنگنا رناوتکے خلاف درج کی شکایت میں ان کے ساتھ ان کی بہن اور مالی معاملات دیکھنے والی ٹیم کے ارکان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔اگرچہ پولیس نے بروکر کی درخواست پر شکایت درج کرلی ہے، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی پولیس نے اداکارہ کو کوئی سمن جاری کیا ہے۔خیال رہے کہ کنگنا رناوتنے 2017 میں ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں 3 ہزار فٹ سے زائد رقبے پر بنا عالیشان بنگلہ خریدا تھا۔کنگنا رناوتکی جانب سے خریدے گئے عالیشان بنگلے کی اس وقت رقم 2 کروڑ 7 لاکھ سے زائد تھی۔رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوٹ نے فوری طور پر ایک کروڑ سے زائد رقم ادا کی تھی، جب کہ باقی دیگر رقم قسطوں میں ادا کی گئی تھی۔
تازہ ترین