• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور شاعر جان نثار اخترکی 42ویں برسی منائی گئی

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) برصغیر کے مشہور شاعر اورگیت نویس جان نثار اختر کے مداحوں نے 19اگست کوانکی42ویں برسی منائی۔ 18فروری 1914کو بھارتی ریاست مدھا پردیش کے شہرگوالیارمیں جنم لینے وا لے جان نثار اخترکا شمارعظیم شعراء میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے والد مضطرخیرآبادی کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے بے شمار شاہکار تحریر کئے۔دورِ حاضر کے مشہور و معروف گیت نویس جاویداختر کے والدجان نثاراختر نے 1939میں علی گڑھ یونیورسٹی سے بی اے آنرز کیا اور پھر وہیں سے ایم اے کی ڈگری لی ۔ 1940 میں وکٹوریا کالج گوالیار میں اردو کے لیکچرار مقررہوگئے جسکے بعد حمیدیہ کالج بھوپال میں اسی عہدے پر فائض ہوئے۔بعد ازاں1949 میں یہاں سے استعفٰی دے کر بمبئی چلے گئے اور پھر فلمی دنیا سے منسلک ہوگئے۔151گیت تحریر کرنیوالے جا ن نثار اختر کے نامور مجموعوں میں نذرِبتاں، سلاسل، پچھلے پہر، جاویداں، گھر آنگن اور خاکِ دل قابلِ ذکر ہیں جن کی بدولت وہ شعراء4 کی صف میں سب سے آگے پہنچ گئے ۔جان نثار اختر اپنی ترقی پسنداور جدید شاعری کی بدولت اپنے حلقے میں کافی نام رکھتے تھے جو 19اگست1976کو اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئے۔
تازہ ترین