• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولی وڈ اسٹارز بھی کیرالہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سامنے آگئے

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اسٹارز بھی کیرالہ کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سامنے آگئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بولی وڈ فلم انڈسٹری کے بہت سے اسٹارز ذاتی طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن نمرز کو متاثرین تک پہنچا نے کی کو شش کر رہے ہیں، ان میں لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے پہل کر تے ہو ئے کیرالا سیلاب متاثرین کے لیےٹویٹر پرایمرجنسی نمبر زشیئر کیے جبکہ ابھیشیک بچن،کترینہ کیف،فرح اختر،ودیا بالن،کریتک آریان،شردھا کپور،سدھارت ملہورترا کے ساتھ اور بہت سی شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر کیرالہ کے متاثرین سیلاب کے لیے آواز اٹھائی۔
تازہ ترین