• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر کا ڈائریکٹر احسن طالش کی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے سے انکار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر احسن طالش کی ہدایات میں بننے والی ڈرامہ سیریل بادشاہ بیگم پر کئی ماہ سے کام جاری ہے۔ اس میں ٹائٹل رول کے لیے اداکارہ صبا قمر کا انتخاب کیا گیا تھا، لیکن صبا کے انکار کے بعد اس کردار کے لیے ایمان علی کو کاسٹ کرلیا گیا۔ گوہر رشید ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کریں گے۔ صبا قمر کا کہنا ہے کہ اس سیریل سے انکار کا سبب محض یہ ہے کہ اسکرپٹ پڑھنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ یہ کردار ایسا نہیں جس میں بھرپور انداز میں پرفارم کیا جاسکے ۔ اس لئے میں نے انکار کر دیا۔
تازہ ترین