• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر دن ویلنٹائن ڈے کی طرح منانا چاہیے،پریانکا کو ماں کی تجویز

ممبئی (ایجنسیاں)پریانکا چوپڑااور امریکی گلوکار نک جونس کی منگنی تقریب میں متعدد بولی وڈ اسٹارز نے شرکت کی اور سب نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔منگنی کی تقریب میں نک جونس کے بڑے بھائی جوئے جونس نے اپنی اہلیہ سمیت شرکت کی۔امریکی گلوکار اور بھارتی اداکارہ کی منگنی بھی ہندوستانی روایات کے مطابق ہوئی اور نک جونس پوجا پاٹ بھی کرتے نظر آئے۔تاہم منگنی ہوتے ہی پریانکا چوپڑا کی والدہ نے جوڑے کو کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے چند بہترین تجاویز بھی دے ڈالیں۔پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے جوڑے کو اپنے ذاتی تجربات بتاتے ہوئے تجویز دی کہ انہیں ہر دن محبت کے دن یعنی ‘ویلن ٹائن ڈے’ کی طرح منانا چاہیے۔بولی وڈ لائف کے مطابق ایک نشریاتی ادارے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے اپنے ہونے والے داماد اور بیٹی کو منگنی ہوتے ہی چند تجاویز دیں۔مدھو چوپڑا نے اپنے ہونے والے داماد کو تجویز دی کہ ایک بہتر شوہر وہ ہوتا ہے جو اپنی بیوی کی صحت، ضروریات اور خواہشات سے متعلق آگاہ اور ان کا اسی حساب سے خیال رکھے۔مدھو چوپڑا نے اپنی بیٹی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں بطور میاں بیوی لڑنے جھگڑنے کے بجائے ایک دوسرے کے جذبات اور تجاویز کا احترام کرنا چاہیے اور انہیں ہردن محبت کے دن کی طرح گزارنا چاہیے۔
تازہ ترین