• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران کو شاہد آفریدی، جہانگیر خان اور یونس خان کی مبارکباد

ٹوکیو ،جاپان ( عرفان صدیقی ) پاکستان کے معروف عالمی شہرت یافتہ آل رائونڈر شاہد آفریدی نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بن کر پاکستان اور پاکستانی عوام سے کیے گئے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرسکیں ۔ سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے توقع ظاہر کی کہ عمران خان پاکستان کو ترقی کی منزل پر گامزن کریں گے۔ سابق کپتان یونس خان نے دعا کی کہ عمران خان پاکستان کو ترقی اور کرپشن سے پاک ملک بنانے کے اپنے وعدوں پر بھی عمل درآمد کرسکیں۔ واضح رہے کہ یہ تینوں شاہد آفریدی فائونڈیشن کے کوہاٹ میں زیر تعمیر اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ کی تقریب کیلئے جاپانی شہر ناگویا میں موجود ہیں۔

تازہ ترین