• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیریبین لیگ: ہٹمائر اور شعیب ملک نے گیانا کو فتح دلادی

لوڈرہل (نیوز ایجنسیز) کیریبین پریمیئر لیگ میں شیمرون ہٹمائر اور شعیب ملک نے گیانا امیزن واریئرز کو فتح دلادی۔سی پی ایل کے سلسلے میں کھیلے گئے گیارہویں میچ میں گیانا ایمزون واریئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 209 رنز بنائے، ہٹمائر نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سنچری اسکور کی، وہ 100 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، کپتان شعیب ملک 50 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین تھے۔آندرے رسل، تھامس اور سینٹوکی نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں جمیکا تلاواز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 17ویں اوور میں 138 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، فلپس 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، عماد وسیم 14، آندرے رسل ایک رن بنا سکے۔
تازہ ترین