• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹرز فارم میں آگئے، انگلینڈ کیخلاف 292رنز کی برتری

ناٹنگھم (جنگ نیوز) ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں بری طرح ہارنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم فارم میں آگئی۔ بیٹسمینوں نے رنز بنانے شروع کردیے جبکہ بولنگ میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے ہوم سائیڈ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ اتوار کو سیریز کے تیسرے میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم صرف 161پر ڈھیر ہوگئی، پانڈیا نے 28رنز دے کر پانچ وکٹ لیے۔ ہوم ٹیم کو پہلی اننگز میں 168 رنز کے خسارے کا سامنا رہا۔ جوز بٹلر 39رنز بنا کر نمایاں رہے۔الیسٹر کک کا حصہ29رنز رہا۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں329رنز بنائے تھے۔ بھارت نے دوسری اننگز میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دو وکٹ کھوکر 124رنز بنالئے تھے ۔ اسے میچ میں 292رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ بھارت کی دوسری اننگز میں شروعات اچھی رہی اور اوپنرز شکھر د ھون اور لوکیش راہول کے مابین 60رنز کی شراکت ہوئی ۔ دھون 44 اور راہول 36رنز بناکر آئوٹ ہوئے، کھیل ختم ہونے پر پجارا 33 اور ویرات کوہلی آٹھ رنز پر ناٹ آئوٹ تھے۔
تازہ ترین