• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سڈنی (جنگ نیوز ) آسٹریلین لیفٹ آرم پیسر مچل جونسن نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ پرتھ کے مقامی اخبار میں تحریر کردہ کالم میں انھوں نے کہا ہے کہ میرا کیریئر مکمل ہوگیا، میں نے اپنے کیریئر کی آخری گیند کرادی اور آخری وکٹ بھی لے چکا، آج میں کھیل کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ آئندہ برس کے وسط تک عالمی ٹوئنٹی 20 لیگز میں حصہ لینا چاہتا تھا لیکن میری جسمانی حالت مجھے اس بات کی اجازت نہیں دے رہی۔
تازہ ترین