• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپائر پر تشدد کرنے والا انگلش کرکٹر ایک سال کیلئے معطل

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)امپائر کو تشدد کے ذ ریعے جسمانی نقصان پہنچانے والے انگلش کرکٹر کو ایک سال کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ واقعہ ہمپشائر کرکٹ لیگ میں فاولی اور ہیتھی کلبز کے میچ میں پیش آیا جب ہیتھی کلب کے بولر نے بیٹسمین کے خلاف ایل بی کی اپیل کی، مسترد ہونے پر انہوں نے امپائر پر حملہ کردیا، جس سے امپائر کو شدید جسمانی نقصان پہنچا، واقعہ کے فوری بعد پولیس بھی آگئی، کرکٹر گرفتاری سے تو بچ گئے، لیکن کرکٹ حکام نے انہیں ایک سال کے لئے معطل کردیا ہے۔
تازہ ترین