• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سطح پر اسکولزکرکٹ ٹورنامنٹ کرایاجائے، ندیم عمر

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک اور کے سی سی اے کےصدر ندیم عمر نے پاکستان کرکٹ کلب کوسرفراز احمد کی قیادت میں فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلب کے کھلاڑیوں نے نیشنل کلب کرکٹ ٹورنامنٹ جیت کر اپنے شہر کا نام بلند کیا ہے مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی پاکستان کرکٹ کلب اسی طرح کی کارگردگی دکھاکر اپنے شہر کا نام روشن کرے گی ۔ ندیم عمر پاکستان کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کے لئے انعامات کا اعلان کیا ہے یہ انعامات کلب کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عید کے بعد ایک پر وقار تقریب میں دیئے جائینگے۔ انھوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے قومی سطح پر شاندار کلب کا ٹورنامنٹ کرایا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے کرکٹ بورڈ کو کلب کرکٹ کے ساتھ اسکولز کرکٹ کے قومی سطح پر ٹورنامنٹس منعقد کرانے چاہئے ہیں تاکہ کلب اور اسکول کرکٹ سے بھی مستقبل کے اسٹارز ابھر کر سامنے آسکیں کیونکہ اسکول اور کلب کرکٹ ہی گراس روٹ پر کرکٹ کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں ملک کے تمام ریجنز اپنے اپنے ریجن میں کلب کرکٹ کے فروغ کے لئے کا م کر رہے ہیں قومی سطح پر یہ کام کرکٹ بورڈ کر سکتا ہے ۔اس موقع پر ہارون رشید ، معین خان ، ندیم خان شکیل شیخ، توصیف صدیقی، ظفر احمد، جمیل احمد، افتخار الزمان ، احمد نقوی ، ریحان صدیقی، محمد نظام ، محمد رئیس ، حاجی نصر اللہ خان، محمد رئیس الدین ، شیر بہادر خان ، اعجاز احمد، اعجاز خان ، مصباح خان ، عامر حمید اور دیگر کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے بھی پاکستان کرکٹ کلب کے سیکریٹری اعظم خان کو نیشنل کلب کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
تازہ ترین