• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے سیف نے مشکل ترین گھڑ دوڑمنگول ڈربی مکمل کرلی

کراچی ( جنگ نیوز)پاکستانی نوجوان سیف نون نے 1000 کلو میٹر طویل دنیا کی مشکل ترین شمار کی جانے والی منگول ڈربی مکمل کرلی۔ انتہائی دشوار گذار راستوں پر مشتمل اس ریس میں گھڑسوار منگولیائی گھوڑوں کا استعمال کرتے ہیں۔ سیف ریس میں حصہ لینے والے کم عمر ترین گھڑسوار تھے اور ویب سائٹ کے مطابق سیف کا ریس کے حوالے سے حفاظتی سامان ان تک پہنچ نہیں سکا، دیگر گھڑسواروں کی مدد سے وہ یہ ریس مکمل کرپائے لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی۔ سوشل میڈیا پر تین روز قبل پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں سیف بتارہے ہیں کہ کس طرح ریس کے دوران گھوڑے نے انہیں تین مرتبہ گرایا۔ گینس کیا جانب سے منگول ڈربی کو دنیا کی سب سے لمبی ترین گھوڑوں کی ریس قرار دیا گیا ہے جہاں گھڑسوار صبح سے شام تک گھوڑوں پر سواری کرتے ہیں جبکہ ہر 40 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد گھوڑا تبدیل کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین