• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)علی اقبال و کلیم اعوان انوی ٹیشن گریٹ عمران خان مشن سائیکل ریس ملیر ٹائیگر کے اشعر بلوچ نے جیت لی۔ سائیکلسٹ کورنگی نمبر 5، کورنگی نمبر ڈھائی، بلال چورنگی، سنگر چورنگی اور مین روڈ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے گزرے اور مرتضیٰ چورنگی پہنچ کر 25کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ریس کا اختتام کیا۔ ملیر ٹائیگر کے اشعر بلوچ نے33منٹ 28سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے پہلی، سینئر گروپ میں باسط نے دوسری اور ابوبکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جب کہ انڈر 12میں یحیٰ ، علی اور وسیم نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اور انڈر 17میں انزلہ، احسن اور اظہر نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں مہمان خصوصی علی اقبال بلوچ نے انعامات تقسیم کیے۔
تازہ ترین