• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راج اور ککول واہ میں 30 اور 20 فٹ چوڑے شگاف، سیکڑوںایکڑ زمین زیرآب

میہڑ (نامہ نگار) میہڑ کے قریب راج واہ کو آرڈی نمبر 57 پر گائوں نبی بخش سہاگ کے علاقے میں اچانک 30 فٹ کا چوڑا شگاف پڑ گیا ، جس سے سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی، اطلاع کے باوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ اور افسران کے نہ پہنچنے پر آباد گاروں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا اور نعرے بازی کرتے ہو ئے الزام لگایا کہ محکمہ آبپاشی کے ملازمین کی نا اہلی سے راج واہ کو شگاف پڑا ہے ، جس سے ہمارا نقصان ہو گیا ہے۔ شگاف کی اطلاع پرآباد گار جدو جہد کمیٹی کی طرف سے سکندر سوڈہر ، عبدالحمید سومرو اور دیگر رہنما اور آباد گاروں کی اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو بند کرنے کی کوششیں جاری تھیں، دوسری طرف ککول واہ آر ڈی نمبر 35 گائوں سید جو گوٹھ کے مقام پر اچانک 20 فٹ کا شگاف پڑ گیا ، شگاف کے پانی سے سیکڑوں ایکڑ زمین زیر آب آ گئی ، جبکہ علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو بند کر دیا ہے۔

تازہ ترین