• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ میں محمد ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے

نوڈیرو+پنوعاقل+جیکب آباد(نامہ نگاران ) ہالینڈ میں محمدﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ۔اس گستاخی سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل شکنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوڈیرو المیلاد کمیٹی پاکستان نوڈیرو کی جانب سے ہالینڈ میں پیارے پیغمبر آخر زمان نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف نوڈیرو کے اللہ والے چوک سے لیکر نوڈیرو پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی میں شامل افراد کے ہاتھوں میں بینرز پر ہالینڈ کے خلاف نعرے درج تھےاور حکومت پاکستان سے ہالینڈ کے خلاف سخت احتجاج کرنے کے بھی نعرے درج تھے ، سید ناصر راشدی اور سید عمار یاسر کی سر براہی میں نکالی گئی ریلی میں مولانا غلام رسول کندھر ، سید غلام مرتضیٰ راشدی، حافظ نظر محمد،نیاز منگنیجو،آصف علی خروس ، اسد اللہ سومرو اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہالینڈ میں ہونے والی گستاخی سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں رہنے والے مسلمانوں کی دل شکنی ہوئی ہے ۔ پنوعاقلجمعیت علمائے اسلام سانگی کی جا نب سے ہا لینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی نکا لی گئی ریلی کی قیا دت مو لا نا زبیح اللہ جتوئی ،مو لا نا عبدالباسط مہر،مو لا نا عبدالحامد شیخ و دیگر کر رہے تھے ریلی کے شرکاء کے ہا تھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر گستاخانہ خاکوں کے خلاف نعرے درج تھے ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کہا کہ ناموس رسالتؐﷺ کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے، ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے شائع کر کے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت گستاخانہ خاکے اور ویڈیو جا ری کی جا رہی ہے تا کہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں۔ جیکب آباد شاہدہ اعجاز ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی صوبہ سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ، امریکا اور یورپی ممالک جو دنیا کے امن کا اپنے آپ کو ضامن گردانتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ ہالینڈ کو محمدﷺ کی گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے عمل سے روکے جس سے پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آ سکتی ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ امت مسلمہ کے لیے یہ نہ صرف دینی فریضہ ہے بلکہ یہ ان کے زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔

تازہ ترین