• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر کوٹ : عیدالاضحیٰ کے حوالے سے پولیس کا سکیورٹی پلان مرتب

عمرکوٹ (نامہ نگار) عیدالاضحیٰ کے حوالے سے عمرکوٹ پولیس نے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا جس کے مطابق ضلع بھر میں عید کے موقع پر مجموعی طور پر 650 افسران و اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دینگے۔ ایس ایس پی عمرکوٹ جناب کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی صاحب کے احکامات پر ضلع عمرکوٹ میں عیدالاضحٰی کی مناسبت سے سکیورٹی اقدامات کو یقینی اور فول پروف بنانے کے لیے مکمل حکمتِ عملی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈی آئی بی ڈیوٹی پروگرام کے مطابق عیدالاضحٰی کو حوالے سے مویشی منڈیوں، عید بازاروں، شاپنگ سینٹرز، عیدگاہوں، امام بارگاہوں اور نمازِ عید کے کھلے اجتماعات پر مجموعی طور پر 650 افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹی کے لیے پابند کر دیا گیا ہے۔ ضلع کی تمام عیدگاہوں، امام بارگاہوں کی سیکورٹی کے لیے 400 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے جن میں سے عید بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کی سیکورٹی لیے 100 اہلکار تعینات کیے جائینگے۔ پولیس پکٹنگ اور پیٹرولنگ کے لیے 0 ایکسٹرا موبائلز اور 100 اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے جبکہ ریزرو پارٹی کے لیے 50 اہلکاروں کو مختص کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی عمرکوٹ کی جانب سے سختی سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے اور ان کی ترسیل و تقسیم کے حوالے سے ضابطہ اخلاق اور دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں پر بھی عمل در آمد کو انتہائی غیر جانبداری سے یقینی بنایا جائے گاتمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز حفاظتی انتظامات، پولیس نفری کی چوکسی، علاقے میں موبائیل گشت اور تمام حفاظتی امورکو یقینی بناتے ہوئے بزاتِ خود سپروژن کریں گے، ہر قسم کی حرکات و سکنات اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی غیرمعمولی سیکورٹی اقدامات اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر واضح کردہ فرائض انتہائی مستعدی سے انجام دیں گےمزکورہ افسران اپنی موجودگی کو یقینی بنائے گے، کسی بھی قسم کی لاپروائی یا غفلت برتنے پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین