• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باڈہ : عمران خان کے وزیراعظم بننے پر نوجوان کی منت پوری

باڈہ ( نامہ نگار) باڈہ کے نوجوان اور عمران خان کے متوالے مسلم جانی ساریو نے ایک برس قبل منت مانی تھی کہ جب تک عمران خان وزیراعظم نہیں بنتے وہ شادی نہیں کرینگے۔ اب عمران خان کے وزیراعظم بن جانے کے بعد شادی کی تیاریاں شروع کردیں گئیں ہیں۔ مسلم جانی تعلیم یافتہ نوجوان ہیں اور چھوٹی دکان چلاتا ہے، والد محکمہ صحت میں چپڑاسی ہیں جبکہ نوجوان عمران خان کا شیدائی ہے۔ اسکا کہنا تھا کہ انکی منت پوری ہوگئی ہے اب وہ شادی کی تیاریاں کررہے ہیں۔ اسکا کہنا ہے کہ میرا بس چلے تو عمران خان کو شادی میں شرکت کی دعوت دوں مگر میں غریب محنت کش ہوں بس عمران خان وزیراعظم ہو گئے، میری خواہش پوری ہوگئی ہے، وہ ملک میں تبدیلی لائینگے، کرپشن کا خاتمہ ہوگا ، اب میں عمران خان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔
تازہ ترین