• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوباڑو: تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف یو ٹیلٹی اسٹور ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

اوباڑو (نامہ نگار) یوٹیلٹی اسٹور گھوٹکی ریجن ریجنل منجیر نے ملازمین کو عید خوشیوں سے محروم کر دیا، ملازمین کا تنخواہیں کی عدم ادائیگی پر احتجاج، آر ایم یوٹیلٹی نے مزید 13 اسٹور انچارج کی تنخواہیں روک دیں، تنخواہیں مانگنے پر رینجل آفیسر گھوٹکی کا ملازمین پر تشدد تفصیلات کے مطابق اوباڑو میں یوٹیلٹی ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوٹیلٹی ملازمین کا کہنا تھا کہ ریجنل منیجر گھوٹکی نے بلاجواز ہماری پانچ ماہ کی تنخواہیں روک رکھی ہیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریجنل آفیسر سے تنخواہوں کا مطالبہ کیا جس پر ریجنل آفیسر کی جانب سے مبینہ رشوت طلب کی گئی انکار کرنے پر ریجنل آفیسر نے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھوٹکی سٹی تھانہ پر آفس میں توڑ پھوڑ اور لڑائی جھگڑے کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کرایا احتجاج کرنے والے مظاہرین نے کہا کہ رینجل آفیسر کو رشوت نہ دینے پر مزید 13 ملازمین غلام عباس، آصف علی، کبیر احمد، ارشاد علی، شمش دین، طاہر عباس، وزیر احمد، افضل عباس و دیگر کی عید کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں۔ انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ رینجل منیجر کے خلاف فوری طور پر اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائیں اور ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں فراہم کی جائیں تاکہ ہمارے بچے عید کی خوشیوں سے منا سکیں۔
تازہ ترین