• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سامارو: سردارشاہ کے صوبائی وزیر کا حلف اٹھانے پر جیالوں میں خوشی کی لہر

سامارو( نامہ نگار) عام انتخابات کے نتیجے میں سندھ کی نئی منتخب حکومت کے قیام اور صوبائی وزیروں کے حلف اٹھانے کے بعد انتخابی مرحلے مکمل ہوگئے ہیں۔سامارو سے منتخب رکن سندھ اسمبلی سید سردارشاہ نے بھی تعلیم وثقافت کے صوبائی وزیر کا عہدے کا حلف اٹھالیا ہے ۔سردارشاہ کے صوبائی وزیر کے اعلان کے ساتھ ہی سامارو میں پی پی کے جیالوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سابق ناظم شکیل قائم خانی کو شہریوں نے مبارکباد پیش کی جبکہ سامارو کے شہریوں نے امید ظاہر کی کہ سردارشاہ تعلیم کی بہتری کے لئے مثبت اقدام اٹھائیں گے۔
تازہ ترین