• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو غلام علی : پولیس کا منشیات کے اڈوں پر چھاپہ مار کارروائیاں

ٹنڈوغلام علی (نامہ نگار) ٹنڈو غلام علی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری مقامی پولیس کا ایس ایچ او حاجی الہ ڈنو پھنور کی نگرانی میں سورہڈی کے قریب پٹھان واٹر پر منشیات کے اڈے پر چھاپہ، عبدالجبار جروار کے قبضہ سے 1100گرام چرس برآمد کرلی جبکہ مذکورہ دیہات میں اکبر جروار کے قبضہ سے 545مین پوری اور 353 سفینہ برامد کرلیں۔ ٹنڈو غلام علی پولیس نے گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرلیئے ہیں جبکہ موقع پر مذکورہ منشیات فروشوں کے حمایتیوں نے پولیس پوسٹ سم سورہڈی پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی جس کے باعث پولیس اہلکار ثناء اللہ جروار زخمی ہوگیا، زخمی پولیس اہلکار کی وردی پھاڑ دی گئی، پولیس پوسٹ پر حملہ آوروں میں شامل عبدالغفار اصغر حسین۔ علی حسن سکندر اور عمر جروار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہ ہوئی ہے۔
تازہ ترین