• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیسکوعوام کے صبر کا امتحان لینا بند، بجلی کی فراہمی یقینی بنائے، ایم کیوایم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ارکان قومی اسمبلی صلاح الدین اور انجینئر صابر حسین قائم خانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حیسکو انتظامیہ عوام کے صبر کا امتحان لینے بند کرے اور شہر یوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائے ۔شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کئی کئی دنوں سے مختلف یوسیز میں ٹرانسفارمر کی مرمت نہ ہونا اور حیسکو انتظامیہ کی نا اہلی اور عوام دشمن پالیسی ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہیں۔انہوں نے کہاکہ شہری حیسکو انتظامیہ کے مظالم سے سخت مشکلات سے دوچار ہیں، شدید گرمی میں بجلی کی فراہمی میں کئی کئی گھنٹوں کا بریک ڈاؤن شہریوں کو اذیت دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ حیسکو انتظامیہ کےنااہلی افسران بجلی چوری کا رونا روتے ہیں جبکہ حیدر آباد کے شہری بجلی سے ہی محروم ہیں تو بجلی چوری کس طرح ممکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ حیسکوکی کارکردگی کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بارش کیچندبوندیں گرتے ہی شہر کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا اور 24گھنٹوں کے بعد بھی شہر میں بجلی بحال نہیں ہوسکی ۔انہوں نے کہاکہ حیسکو انتظامیہ اپنا عوام دشمن رویہ درست کرے بصورت دیگر عوام حیسکو افسران کا محاسبہ کرنے میں حق بجانب ہونگے۔
تازہ ترین