• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی قلت اور بوسیدہ گیس لائنیں تبدیل نہ کرنے کے خلاف شہریوں کامظاہرہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد کے علا قے جعفری محلہ ٹنڈ و آغا پاکستانی چوک کے گیس صارفین نے علاقے میں گذشتہ 6 ماہ سے گیس کی قلت اور بوسیدہ گیس لائنیں تبدیل نہ کئے جانے کے خلاف پر یس کلب حیدرآباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور گیس کمپنی انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔ اس موقع پرمظاہرین نے بتایا کہ ٹنڈ و آغا پاکستانی چوک اور دیگر علاقوں میں گذ شتہ 6 ماہ سے گیس کی سپلا ئی بند ہے، جبکہ گیس لا ئن نہا یت بو سید ہ اور خستہ حا لت میں ہیں جن میں پا نی بھر جا تا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذ شتہ دو سال سے انتظا میہ سو ئی سدرن گیس کمپنی حیدرآباد کوزبانی اور تحریری طور پر آگا ہ کیا جا رہا ہے، معائنہ ٹیم آتی ہے اور رسمی کارروائی کرکے چلی جا تی ہے لیکن ابتک کو ئی عملی اقدام نہیں کیا گیا، متعلقہ حکام نے آج تک ہما ری شکا یت کا ازالہ نہیں کیا جبکہ ہم ما ہا نہ با قاعد گی سے بل ادا کر تے ہیں۔ انہوں نے صدر، وزیر اعظم پاکستان،سوئی سدرن گیس کمپنی کے وفاقی اور صوبا ئی حکام سے مطالبہ کیا کہ ہنگا می بنیا دوں پر نئی پائپ لا ئن ڈالی جائے ۔
تازہ ترین