• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3وارداتوں میں شہری ہزاروں روپے اور ایک موٹرسائیکل سے محروم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) لطیف آباد اورقاسم آباد کے مختلف علاقوں میں 3وارداتوں میں خاتون سمیت شہری ہزاروں روپے اور ایک موٹرسائیکل سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نسیم نگر تھانے کی حدود میں سحرش نگر پھاٹک کے قریب 3مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار حبیب اللہ سے 39ہزارروپے چھین لئے اور فرارہوگئے۔ اے سیکشن تھانے کی حدود لطیف آباد نمبر 7میں پوسٹ آفس کے قریب دومسلح موٹرسائیکل سوار خاتون روبینہ بیگم سے پرس ‘موبائل فون اور 8ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے ۔ بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں عسکری پارک کے باہر سے نامعلوم افراد ایک شخص کی کی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے۔
تازہ ترین