• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداد کوٹ کی پنہور برادری کی خواتین کا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف مظاہرہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) شہداد کوٹ کی رہائشی پنہور برادری کی خواتین نے پولیس اور بااثر افراد کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پرخواتین مظاہرین نے کہا کہ علاقے کے بااثر افراد نے قتل کیس میں ہمارے 6 افراد کو جیل بھجوا دیا ہے جو سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس بااثر افراد سے ملی ہوئی ہے، اس لیے غیرقانونی اقدامات کے خلاف ہم غریبوں کی آواز سننے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جھوٹے کیس میں گرفتار کیے گئے افراد کو فی الفور آزاد کیا جائے۔
تازہ ترین