• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے ساتھ مل کر لڑکیوں کی تعلیم پر کام کرنا چاہتی ہوں،ملالہ

لندن (اے این این) طالبان کے قاتلانہ حملے میں زندہ بچ جانے والی اور دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے نئے وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ مل کر ملک میں تعلیم نسواں کو فروغ دینا چاہتی ہیں۔ ملالہ نے یہ بات گزشتہ روز سوشل میڈیا کی سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے کہی۔اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے ملک میں بچوں اور خواتین کی تعلیم میں بہتری لانے اور سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے اعلان سے بہت خوش ہیں۔
تازہ ترین