• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹرز لندن میں دہشتگرد آپریشنز کیلئےمددگار ہو سکتے ہیں

لندن ( نیوز ڈیسک )گن شپشس جنہیں ایک بار شہزادہ ہیری نے افغا نستان میں اڑایا تھا، انہیں ان ہیلی کاپٹروں کی جد ید ترین ساخت اور طویل فاصلے تک نگرانی کی صلاحیت ہونے کے باعث لندن کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ایکسپریس کےمطابق پولیس ہیلی کاپٹروں میں کیمرے تو نصب ہو تے ہیں مگرانہیں اپنی نظروں کے سامنےفلم بندی کیلئے ہدف سے اوپر پرواز کرنی پڑتی ہے۔لندن میں بھی نصف ملین سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جو کہ دنیا میں دوسرے کسی بھی شہر میں نصب کیمروں کی تعداد سے زیادہ ہیں۔ تاہم سی سی ٹی وی سے ناقص معیار کی تصاویر حاصل ہوتی ہیں اور اکثر ان تصاویر کی مدد سے ٹریکنگ مشکل ہو جاتی ہے۔اس کے برعکس اپاچی سے زمین پر موجود افراد اورایونٹس پانچ میل کے فاصلے سے بھی مانیٹر کئے جا سکتے ہیں۔اس کے ذریعے چہروں کی ہائی ریزیولیشن تصاویر اور کاروں کے رجسٹریشن نمبر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔اس کی جدید ترین صلاحیتوں کو افغانستان میں سراہا گیا جہاںکریو نے طالبان جنگجوئوں کو کئی میل کے فاصلے سے برطانوی فورسز پر حملہ کی تیاری کرتے ہوئے ٹریک کیا اور برٹش کمانڈروں کو دشمن کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ اگر منصوبہ پر عمل درآمد جاری رہا تو دو اپاچی ہیلی کاپٹرزلندن کے اوپر مستقل پرواز کریں گے اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع دیں گے۔ سفولک میں آرمی ایئر کور ہیڈکوارٹرز آر اے ایف واٹیشام پر رکھا جانے والا اے ایچ۔64 ایئرکرافٹ بھی پرواز کیلئے سٹینڈ بائی ہوگا جو کہ جوائنٹ ٹیرارزم انالیزیز سیل پر آپریشن روم کی درخواست پر کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کو مانیٹر کرے گا جبکہ اور دہشت گردی سے متعلقہ جگہ کی نشاندہی کیلئے تحقیقات کرے گا۔
تازہ ترین