• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ڈرائیوروں کو صرف 12 ماہ میں 6.5 ملین پارکنگ ٹکٹس جاری کئےجاسکتے ہیں

لندن ( نیوز ڈیسک ) نئے اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں صرف 12ماہ کے دوران برطانوی ڈرائیوروں کو تقریباً 6.5ملین پارکنگ ٹکٹس جاری کئے جا سکتے ہیں۔آر اے سی فائونڈیشن کی جانب سے سرکاری اعدادوشمار کے تجزیئے کے مطابق 19۔2018کی صرف پہلی سہ ماہی میں پارکنگ مینجمنٹ فرمس کو 1.48ملین وہیکل اونرز کے ریکارڈز کی ضرورت پیش آئے گی۔ موٹرنگ ریسرچ چیریٹی کا کہنا ہے کہ اگر سال بہ سال 14 فیصد اضافہ جاری رہا توموجودہ مالی سال کے دوران ایک تخمینہ کے مطابق 6.44 ملین پارکنگ ٹکٹس جاری کئے جائیں گے۔پارکنگ کمپنیاں ڈرائیور اینڈ وہیکل لائسنسنگ ایجنسی (ڈی وی ایل اے )سے ریکارڈ حاصل کرتی ہیں تاکہ پرائیویٹ کار پارکس مثلاًشاپنگ سینٹرز ، لیژر سہولیات اور موٹر وے سروس ایریاز میں تحریری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے وہیکل اونرز کا پیچھا کیا جا سکے۔کسی بھی خلاف ورزی پر ڈرائیور کو 100 پونڈزکا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔آر اے سی فائونڈیشن کے ڈائریکٹرسٹیو گوڈنگ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ پارکنگ کمپنیوں کی جانب سےبھاری مقدار میں ریکارڈز فراہم کرنے کی خواہش کی جائے گی تو موٹرسٹ ممکنہ طور پر سوال کریں گے کہ یہ کیاہورہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ۱ تنی بھاری تعداد میں ریکارڈ سامنے آنے سے ظایرہوتا ہے کہ کہیں نہ کہیں کچھ نہ کچھ غلط ہو رہا ہے۔
تازہ ترین