• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم پاکستان کی بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں،سجاد کریم

برسلز (حافظ انیب راشد) یورپین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین اور پارلیمنٹ کی کوڈ آف کنڈکٹ اور قانونی امور کی کمیٹیز کے ترجمان ڈاکٹر سجاد کریم ایم ای پی نے پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان میں بد عنوانی کے خاتمے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے یورپ ان کی مدد کیلئے تیار ہے سجاد کریم جو کہ حج کیلئے مکہ مکرمہ میں،نے اس نمائندے کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یورپ اور برطانیہ میں وہ تمام قوانین اور ذرائع میسر ہیں جن کے ذریعے ان تمام افراد کے اثاثوں کا سراغ لگایا جا سکتا ہے جن کے بارے میں حکومت پاکستان یہ خیال کرتی ہو کہ وہ پاکستان سے دولت لوٹ کر بنائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کا کینسر ان تمام معاشروں کیلئے خطرناک ہوتا ہے جو اس میں کسی طرح سے بھی حصہ دار ہوتے ہیں، اس لئےہم پاکستان کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ یورپین یونین اور برطانیہ میں بدعنوانی سے بنائے گئے تمام اثاثوں کی پاکستان کو واپسی کیلئے قانونی طور پر میسر تمام طریقہ کار اور سہولیات میں تعاون کیا جائے گا۔
تازہ ترین