• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر میں ایشین لائف سٹائل ایکسپو، پاکستانی ملبوسات کی نمائش کی گئی

مانچسٹر (تنویر کھٹانہ) پاکستانی اور ایشیائی ثقافت، ملبوسات، رہن سہن،ھانے اور ایشیائی فیشن انڈسٹری میں ہونے والی پیشرفت کو برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور دیگر کمیونٹیز تک پہنچانے کیلئےٹریفورڈ سینٹر میں ایشین لائف سٹائل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ ایکسپو آرگنائزر فریدہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستانی و ایشیائی ثقافت کو اس سے بڑا پلیٹ فارم نہیں مل سکتا جہاں تمام کمیونٹیز تک پاکستانی کھانے، ملبوسات اور پاکستان کا سافٹ امیج پہنچ سکے، پاکستانی و ایشیائی ثقافت اور ہماری تہذیب و تمدن کو بین الاقوامی سٹیج پر دکھانے کا مقصد کمیونٹیز کے مابین ہم آہنگی اور بین الاقومی مارکیٹ تک پاکستانی ملبوسات کو پہنچانا ہے تاکہ برطانیہ میں مقیم بچوں اور کمیونٹی کو اپنی ثقافت سے آگاہی بھی حاصل ہو سکے۔ ایشین لائف سٹائل ایکسپو میں شریک ماڈلز اور دیگر کمیونٹز نے اس منفرد تجربے کو بے حد سراہا۔ ایکسپو میں ماڈلز نے مختلف ڈیزائنرز کے بنے ملبوسات پر کیٹ واک کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ ایکسپو میں پاکستان بھارت اور برطانیہ کے مشہور و معروف ایشین برانڈز نے شرکت کی۔
تازہ ترین