• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کو نئی حکومت سے بہت توقعات وابستہ ہیں، چوہدری عامر، چوہدری اعجاز

کوونٹری (نامہ نگار) چوہدری عامر اور چوہدری اعجاز نے کہا ہے کہ نئی حکومت سے اوورسیز پاکستانیوں کو لاتعداد توقعات وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن کی ترقی اور مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، اس کے لیے سنجیدہ ٹیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن سے راجہ بشارت اور راجہ قیصر ایم پی ایز دراصل صحیح معنوں میں عوامی خادم ہیں۔ راجہ بشارت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات جدوجہد کی۔ عمران خان کی حکومت راجہ بشارت، راجہ صغیر اور آصف محمود کو کابینہ میں شامل کریں تاکہ پسے ہوئے عوام کی حوصلہ افزائی ہو۔
تازہ ترین