• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کی سڑکوں پرلاقانونیت کاراج،مسلح شخص کی پولیس اہلکاروں سے لڑائی

لندن( نیوز ڈیسک) لندن کی سڑکوں پرلاقانونیت کےراج کی ویڈیو گزشتہ روزسامنے آگئی جس میں شہریوں نے ایک مسلح شخص کو 3پولیس اہلکاروں سے لڑائی کے بعد فرار ہوتے دیکھا۔ دی سن نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ ایک خاتون سمیت سادہ لباس میں ملبوس 3اہلکاروں نے جب ایک مشتبہ شخص کی کار کوروکا تو اس نے ریوالور نکال لیا، اخبار کے مطابق ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے پہلے پولیس اہلکاروں نے اس سے ہاتھاپائی کی کوشش کی اور اسے زمین پر گرادیا لیکن جلد ہی ایتھلٹ کے جثے کا ملزم ان کی گرفت سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا اور مرچوں کاچھڑکائو کئے جانے سے قبل ہی اپنی کار کی ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھ کر فرار ہوگیا، اخبار کے مطابق اس موقع پر جمع ہونے والے لوگ اس واقعے کو دیکھ کر پولیس اہلکاروں کی مدد کرنے کے بجائے واقعے کی ویڈیو بناتے رہے جبکہ بہت سے لوگ چیخے جائو بیٹا جائو۔
تازہ ترین