• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کے نئے تعلیمی سال کی تیاری پر 244.90پونڈ کے اخراجات

لندن(جنگ نیوز) والدین کو اپنے بچے کے سکول کے نئے تعلیمی سال کی تیاری پر اوسطاً 244.90پونڈ کے اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ یہ انکشاف ایک سروے میں ہوا۔ اخراجات کی اس فہرست میں سکول یونیفارم کے 52.90پونڈ کوٹ پر 38.70پونڈ جوتے پر 36.50پونڈ کی رقم شامل ہے 2000سے زائد والدین سے کیے گئے سروے میں یہ پتہ چلا ہے جو کہ وائوچر کوڈز ڈاٹ کو ڈاٹ یوکے نے کیا ۔ پی ای کٹ کے اخراجات 28.90پونڈ کتابوں اور سٹیشنری پر 26 پونڈ ہوتے ہیں۔ سروے میں پتہ چلا کہ اس سال آٹھویں سال میں داخل ہونے والے طلبہ کی تیاری کے اخراجات سب سے زیادہ ہوتے ہیں اور ان کی تیاری پر 276.20پونڈ خرچ ہوتے ہیں۔ ریسرچ میں 46فیصد والدین کو بچوں کی سکول تیاری کے اخراجات میں اضافے پر تشویش ہے اور وہ اس حوالے سے خدشات کا شکار نظر آتے ہیں کہ وہ نئی ٹرم میں بڑھتے ہوئے سکول تیاری اخراجات کس طرح برداشت کریں گے۔ 33 فیصد والدین نے کہا کہ وہ اپنے بچے کی سکول تیاری کے اخراجات کی رقم اپنی بچتوں سے خرچ کریں گے۔49 فیصد والدین کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہیں اپنی سپینڈنگز عادات کو تبدیل کر چکے ہیں تاکہ اپنے بچوں کی سکول تیاری کے اخراجات کو پورا کر سکیں۔ اپنے بچوں کے نئے تعلیمی سال کے اخراجات برداشت کرنے کیلئے 44 فی صد والدین نے اپنی پرسنل ٹریٹس کو تبدیل کر دیا ہے۔ وائوچرز کوڈز میں لائف سٹائل ڈائریکٹر ایتا نائیک نے کہا کہ یہ بات انتہائی دل چسپ ہے کہ والین اپنے بچے کو ہر نئے تعلیمی سال کیلئے سکول بھیجنے کی تیاری پر مختلف اشیا پر کتنی رقم کس طرح خرچ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ہر والد یہ بڑھتے ہوئے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ۔ یہ آن لائن سروے 27 جولائی سے 31 جولائی تک کیا گیا تھا ۔
تازہ ترین