• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کو عمران خان سے بہت توقعات ہیں، علی رضا سید

برسلز (نمائندہ جنگ )چیئرمین کشمیرکونسل یورپ علی رضا سید نے کہاہے کہ کشمیریوں کو عمران خان سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔ عمران خان جنوبی ایشیا میں امن کے عمل کیلئے خصوصی ایلچی مقرر کریں جسے کے پاس نہ صرف جنوبی ایشیا میں امن کا عمل شروع کرنے کا اختیار ہو بلکہ وہ امن کی اس جدوجہد میں عالمی برادری کو بھی شامل کرنے کی کوشش کریں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سےاٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مسئلہ کشمیر کے حوالے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ان کی مثبت سوچ سے تنازعہ کے پرامن اور مذاکرات کے ذریعے حل کی راہ ہموار ہوگی اور سترسالوں سے مصائب کا شکار کشمیریوں کی مشکلات کو کم کرنے کی کوششوں میں نمایاں پیشرفت ہوگی۔
تازہ ترین