• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن میں پطرس بخاری کی ادبی و سفارتی خدمات پرخراج عقیدت

لندن ( نیوز ڈیسک ) معروف مزاح نگار ، مصنف ، براڈ کاسٹر اور سفارت کاراحمد شاہ بخاری جو کہ پطرس بخاری کے نام سے مشہور تھے، انہیں مقررین بشمول برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر صاحب زادہ احمد خان نے ان کی پاکستان کیلئے اپنی ادبی اور سفارتی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیا۔پطرس بخاری کی یاد میں تقریب کا اہتمام پاکستان سوسائٹی لندن نے جمعہ کے روز یہاں پاکستان ہائی کمیشن لندن کے اشتراک سے منعقد کیا۔اس موقع پر جن لوگوں نے اظہار خیال کیا ان میں اردو مرکز لندن کے چیئرمیں جاوید شیخ ، ایڈوکیٹ خلیل الرحم اور پیٹر گروڈ شامل تھے۔بڑی تعداد میں برٹش پاکستانی مصنفین سفارت کار ، صحافی اور پاکستان ہائی کمیشن کے افسران شامل تھے۔صاحبزادہ احمد خان نے پاکستان کے کاز کیلئے پطرس بخاری کی بحیثیت مصنف ،براڈ کاسٹر اور سفارت کار خدمات کو سراہا جو کہ طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے بھی پطرس بخاری کی خدماتکی تعریف کی۔ہائی کمشنر نے ملک کے سفارت کاروں سے درخواست کی کہ وہ پاکستان کیلئے خدمات کی علامت کے طور پر پطرس بخاری کے نقش قدم پر چلیں۔دیگر مقررئین نے بھی پطرس بخاری کی مصنف ، براڈ کاسٹر، مزاح نگار اور سفارت کار کی حیثیت سے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ پطرس بخاری دو زبانوں میں لکھنے والے مصنف تھے۔ انہوں نے صرف کتابیں ہی نہیں لکھیں بلکہ گورنمنٹ کالج لاہور میں لیکچرار اور بعد ازاں پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مرحوم وزیر اعظم لیاقت علی خان کی تقریر کے مسودے بھی لکھتے رہے۔
تازہ ترین