• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی الیکشن مہم کے باعث پی پی کو زیادہ سیٹیں ملیں، سعید مغل

برمنگھم (پ ر) سابق وزیراعظم پاکستان و چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو شہید آج ا گر زندہ ہوتی تو پیپلز پارٹی کو پاکستان میں یہ دن دیکھنے نہ پڑتے۔ ان خیالات کا اظہار سابق مشیر حکومت آزاد جموں و کشمیر محمد سعید مغل ایم بی ای نے پاکستان میں وزیراعظم کے انتخاب پر اپنے ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن مہم میں پورے پاکستان میں طوفانی دورے کرکے عوام کو نیا جوش اور نئی امید دلوائی جس سے عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور اس کے نتیجے میں زیادہ سیٹوں پر پی پی نے کامیابی حاصل کی لیکن وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی ایوان میں موجودگی کے باوجود خاموش رہی اور کسی کو ووٹ نہیں دیا جو سوالیہ نشان ہے۔ قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کے لیے ووٹ کاسٹ نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ بینظیر بھٹو شہید زندہ ہوتیں تو پی پی ضرور اپنے ووٹ کا استعمال کرکے اپنا جمہوری کردار ادا کرتی اور صورتحال مختلف ہوتی۔
تازہ ترین