• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کاامریکہ مخالف پالیسیوں پر ترکی کا ساتھ دینے کا عندیہ

پیرس/ انقرہ(آئی این پی)امریکا مخالف پالیسیوں پر فرانس ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا، امریکہ کے ترکی مخالف سخت گیر مقف کے خلاف مل کر اور باہمی تعاون کے ساتھ لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کیا گےا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیر خزانہ بیرات البائراک نے فرانسیسی وزیر اقتصادیات و خزانہ برونو لی مائر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔مذاکرات میں متحدہ امریکہ کے ترکی مخالف سخت گیر مقف کے خلاف مل کر اور باہمی تعاون کے ساتھ لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق البائراک اور لی مائر کی ٹیلی فون بات چیت میں دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون اور امریکہ کے ترکی سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔ترک وزیر نے اس معاملے میں فرانسیسی صدر امینول ماکرون اور لی مائر کے ترکی کی حمایت پر ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزرا نے بین الامملکتی تعاون کے فروغ اور باہمی مطابقت پائے جانے والے معاملات میں قریبی طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔علاوہ ازیں دونوں وزرا نے 27 اگست کو پیرس میں بلمشافہ ملاقات کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
جگر خراب ہو جائے تو اب پیوندکاری کی ضرورت نہیں ہوگی
تازہ ترین