• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جگر خراب ہو جائے تو اب پیوندکاری کی ضرورت نہیں ہوگی

لندن(پی پی آ ئی)ایڈنبرا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی کا جگر اچانک خراب ہو جائے تو اب ٹرانسپلانٹ یا پیوندکاری کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے لیکن سائنسدانوں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ پیوندکاری کے اس متبادل کا جگر کے امراض کے مریضوں پر گہرا اثر پڑے گا۔تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ جگر میں چوٹ لگنے سے جگر میں کمزوری پیدا ہو جاتی ہے۔ اس عمل میں جگر کے سیل بوڑھے ہونے لگتے ہیں اور ٹھیک سے کام نہیں کرپاتے۔ایک سائنسی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس کی ایک وجہ کیمیکل سگنل بھی ہے۔اس کے بعد سائنسدانوں نے چوہوں پر کینسر کے ادویات کا تجربہ کیا جو ان سگنلز کو بلاک کردیتا ہے۔سائنسدان اب یہ تجربہ انسانوں پر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس سے جگر کی پیوندکاری کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے ان تحقیق کاروں میں سے ایک سائنسدان ڈاکٹر تھامس برڈ کا کہنا ہے کہ اس علاج کی خوبصورتی یہ ہے کہ اگر آپ کو شدید چوٹ آئی ہو اس کے باجود بھی اس علاج کے بعد آپ ایک نارمل زندگی گزارتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اب جگر کے شدید امراض میں مبتلا مریضوں پر اس علاج کا تجربہ کیا جائے گا اور ہم دیکھیں گے کہ آیا ہم جگر کی پیوند کاری کے بغیر لوگوں کا علاج کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین