• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کا گرمی و سردی کے اوقات میں تبدیلی کا نظام ختم کرنے پر غور

برسلز(اے پی پی)جاپان2020اولمپکس اور پیراولمپکس میں گرمی سے بچنے کیلئے گرمی اور سردی میں وقت تبدیل کرنے کے نظام کو متعارف کرنے پر غور کر رہا ہے جبکہ یورپی یونین اس نظام کو ختم کرنے پر تبادلہ خیال کر رہی ہے۔ بتایا جاتاہے اس نظا م سے جسمانی گھڑی میں خلل پڑنے کے خدشات پیدا ہورہے ہیں۔یورپی یونین کے رکن ممالک مارچ سے اکتوبر تک وقت کو ایک گھنٹہ آگے کر دیتے ہیں۔ گرمی اور سردی کے وقت میں تبدیلی کے نظام کو اس یقین کے باعث متعارف کروایا گیا تھا کہ اس سے عملی طور پر دن کی روشنی کو صبح سویرے کے وقت سے مصروفیت کے وقت تک منتقل کرنے سے بجلی کی بچت ہو گی اور اس سے فرصت کے وقت میں اضافہ ہو جائے گا،تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے مطابق اس عمل سے توانائی بچانے کے فوائد کم ہیں کئی افراد اس عمل سے جسمانی گھڑی میں خلل پڑنے اور جسمانی اور ذہنی صحت پر منفی اثرات کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔
تازہ ترین