• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی سے جھگڑے پر پائلٹ نے طیار ہ اپنے ہی گھر سے ٹکرا دیا

یوٹاہ(آئی این پی)بیوی سے جھگڑے کے بعد پیشہ ور پائلٹ ڈوین یوڈ نے چھوٹے سیسنا طیارے کو اپنے ہی گھرسے ٹکرا دیا،حادثے میں ڈوین کی بیوی اور بیٹا تو محفوظ رہے لیکن پائلٹ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ میڈیا کے بعد ایک پیشہ ور پائلٹ ڈوین یوڈ نے ایک چھوٹے سیسنا طیارے کو اپنے ہی گھرسے ٹکرا دیا۔ حادثے کے وقت ڈوین کی بیوی اور بیٹا گھر پر ہی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ پیر کو سالٹ لیک سٹی سے 35میل دور پیش آیا۔ اس سے پہلے اتوار کو یوٹاہ کانٹی شیرف آفس میں کئی افراد نے فون کر کے بتایا کہ ایک شخص اپنی بیوی کو زدوکوب کر رہا ہے، جس کے بعد پولیس پیٹرول نے ڈوین کو اپنی حراست میں لے لیا۔ ضمانت کے بعد ڈوین سیدھا سپینش فورک ائیرپورٹ پہنچا اور وہاں سے اپنی کمپنی کا سیسنا 525طیارہ اڑا کر واپس پئیسن آیا اور اسے اپنے گھر سے ٹکرا دیا۔ حادثے میں ڈوین کی بیوی اور بیٹا تو محفوظ رہے لیکن ڈوین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ڈوین اور اس کی بیوی کا اپریل میں بھی جھگڑا ہوا تھا۔ عدالتی کاغذات کے مطابق ڈوین نے سمجھوتے کے لیے 6ماہ تک میرج اینڈ فیملی کانسلنگ سیشن میں شرکت کرنے پر آمادگی ظاہر کی گئی۔
تازہ ترین