• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان سمیت کئی ممالک میںطیاروں کی ہنگامی لینڈنگ

لندن (این این آئی) بم کی افواہ پر یونان، چلی، پرو اور ارجنٹینا میں 9طیاروں نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکہ اور یونان سمیت کئی ممالک میں بم کی افواہ پر 9پروازوں کی ہنگامی لینڈنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق چار طیاروں کو پرو اور ارجنٹینا میں لینڈنگ کرنا پڑی۔ ان طیاروں کی تلاشی کے بعد کوئی بم برآمد نہ ہو سکا دریں اثنا مختلف ممالک میں افواہوں کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام کو بم موجود ہونے کی اطلاع ٹیلی فون پر دی گئی تھی۔ ادھر بم کی اطلاع پر جرمن مسافر طیارے نے یونان میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے طیارہ جزیرہ کریٹ کے ہوائی اڈے پر بحفاظت اتار لیا گیا طیارے میں سوار 270مسافروں اور 11کریو ممبرز کو طیارے سے منتقل بھی کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین