• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارکین کی واپسی ہنگامی بنیادوںپر مکمل کی جائے، جرمن چانسلر

برلن(آئی این پی )جرمن چانسلرانجیلامرکل نے کہا ہے کہ مسترد شدہ تارکین وطن کی واپسی کے عمل کو تیز کیا جائے گا،مہاجرین کی واپسی مشکل امر ہے لیکن وفاقی حکومت اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلامرکل نے کہا ہے کہ وہ ایسے مہاجرین کی ملک بدری کے عمل میں تیزی لائیں گی، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔انہوں نے سیکسنی صوبے کے دورے کے دوران کہا کہ ایسے مہاجرین کی واپسی کا عمل ایک مشکل مرحلہ ہے۔ ڈریسڈن میں انہوں نے اپنی پارٹی کارکنان سے عہد کیا کہ سن دو ہزار پندرہ والی صورتحال دوبارہ رونما نہیں ہو گی۔ اس برس میرکل کی مہاجر دوست پالیسی کے سبب لاکھوںتارکین وچن جرمنی میں داخل ہوئے تھے۔
تازہ ترین