• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پائیں باغ میں ایک کوئل رہتی تھی۔

اس کی آواز صبح سویرے مجھے اٹھا دیتی تھی۔

میں دیر تک سونا چاہتا تھا۔

ایک دن مجھے غصہ آ گیا۔

کوئل کو پتھر پھینک پھینک کر بھگا دیا۔

کئی دن بعد خیال آیا تو افسوس ہوا۔

شہر میں اسے ڈھونڈتا پھرا۔

وہ دوسرے محلے میں ایک درخت پر نظر آ گئی۔

میں نے پیشکش کی،

’’میرے باغ میں واپس آ جاؤ۔

میں گھونسلا بنا دوں گا۔

بس وقت بے وقت گیت مت گانا۔‘‘

کوئل نے کہا،

’’تمہارا باغ تمہیں مبارک!

میں بے گھر رہ لیتی ہوں

لیکن خاموش نہیں رہ سکتی‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین